Menopause By Dr. Munawer Fatima Afzal

   

                                                                    Dr Munawer Fatima Afzal

                               M.D. Obs. And Gyn

       Anam Fertility And General Clinic,

  Old Malakpet,  Hyderabad .
      Mob. : 8019714241

          munawer.fazlullah@yahoo.com

میں آپ کا کالم دلچسپی سے پڑھتی ہوں میرا سوال یہ ہے کہ میری عمر 43سال ہے اور ہائٹ 5-2ہے میرا وزن  ستّر کلو ۔ہے۔ میرا وزن میرے قد کے لحاظ سے کتنا ہونا چاہئیے مجھے پانچ لڑکے ہیں تین لڑکیاں ہیں کل 8ہیں میری بچہ دانی خراب ہوگئی ہے اس لئے نکال دی گئی چھ سال ہورہے ہیں۔ ہمیشہ کے لئے گیسیس اور ہاضمہ کی شکایت رہتی ہے چسٹ پین بھی رہتا ہے میں ایک گھنٹہ چہل قدمی بھی کرتی ہوں۔
میرے ہڈیوں اور گھٹنوں میں بھی کام کے بعد درد ہوتا ہے پلیز مشورہ دیجئے۔
جواب: قد کے لحاظ سے آپ کا وزن 56-60ہوناچاہئیے وزن کچھ زیادہ ہے جس سے آپ مناسب غذا ئی کنٹرول، ایکسرسائز سے کنٹرول کر سکتی ہیں رحم کے نکال دینے سے عمر میں اضافے کی علامات جو سن یاس کے بعد رونما ہوتی ہیں وہ بھی ظاہر ہو نے لگتی ہے۔ جوڑوں کا درد ، ہاضمہ خراب رہنے لگتا ہے فیٹ میٹابولیزز ، کیلشیم ابسورپشن کم ہونے لگتا ہے بھوک کی کمی ، وزن کا بڑھنا چڑچڑا پن ، تھکان جیسی کیفیات ہونے لگتی ہیں غذا بہترین جلد ہضم ہونے والی لیں تیل ، مسالحے دار اشیاء ، میٹھے کا استعمال کم کریں پانی زیادہ پئیں post menopausalعلامات کے لئے یا جوائنٹ پین کے علاج کے لئے کلینک پرکنلسٹ کریں۔

Abdominal Pain By Dr. Munawer Fatima Afzal

 

Dr Munawer Fatima Afzal
Anam Clinic
Malakpet
Hyderabad

بلاگ پر کلینکل پریکٹس میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔امید ہے کہ عوام الناس کو اس سے کچھ فائدہ ہو یا معلومات میں اضافے کا باعث بنے ۔
!! میڈم
میری بیٹی14سال کی ہے وہ ہمیشہ پیٹ میں درد کی شکایت کرتی رہتی ہے۔ایکس رے‘ الٹرا سونو گرافی اسکیان نارمل ہیں۔ علاج کرانے پر ڈاکٹر نے کہا ہے کہ یہ درد نفسیاتی ہے۔ کیا اس کا علاج ممکن ہے پچھلے مہینے ہی اس کے پیٹ کے کینچوے کا علاج بھی کروائے۔ ابھی بھی میٹھا لینے پر درد کی شکایت کرتی ہے۔ آخر اس کا علاج کیا ہے؟ اب وہ  کالج میں ہے اور اس کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے آپ سے مشورہ چاہتا ہوں۔

ایک پریشان حال باپ

: جواب

آجکل پیٹ میں درد کی شکایت عام ہے۔ ناقص غذائی عادتیں ‘ ماہواری کے وقت بھی یہ شکایت ہو سکتی ہے۔پیٹ میں درد ہاضمے کی خرابی گیسس ‘ وقت بے وقت کھانا کھانا یا کچھ نا کچھ کھاتے رہنا یا کھانا زیادہ کھانا، کھانا  کھا کرفوری سوجانا ‘قبض ‘ معدہ و آنتوں کے السر ‘  ورمِ زائدہ آور( ایپنڈکس) ‘ پیٹ کے کیڑے ‘ پیشاب کی نالیوں کا انفیکشن (یوری نری ٹریکٹ انفیکشن )‘ مثانہ و پِتّے کی پتھری یا بعض وقت نفسیاتی طورپر پر بھی پیٹ میں درد ہو تا ہے۔ اگر تمام رپورٹس نارمل ہوں توکوئی ڈرنے والی بات نہیں ہوگی۔ اگر درد بارہ سے چودہ گھنٹے کے اندر کم ہو جاتا ہو یا ریاح کے خارج ہونے کے بعد، یا کوئی درد کی دوا دینے کے بعد کم ہوجاتا ہو تو پریشانی والی کوئی بات نہیں ہوگی۔انشا ء اللہ آپ کی بیٹی جلد صحت یاب ہوجائے گی۔روٹین اسٹول ایگزام  متبادل دن یعنی آلٹرنیٹ ڈے تین مرتبہ کروائیں۔ بلڈ ٹسٹ میں کمپلیٹ بلڈ پکچر بھی کراوئیں اگریہ بھی نارمل ہو تو نفسیاتی علاج کرائیں ۔ کنٹرول پِل یعنی کوئی ملٹی وٹامن وغیرہ دیتے رہیں۔کھانے پینے پر خاص نظر رکھیں۔ سادہ اورزود ہضم غذاء استعمال کریں۔ تیز مرچ مسالحے، میٹھی چیزیں، آئس کریمس چاکلیٹس، سے پرہیز کریں۔ کھانا وقت پر بچے کی عمر اور اس کی ضرورت کے لحاظ سے منا سب مقدار میں دیں۔ بہت زیادہ یا بہت کم نہ دیں۔ کھانا کھانے کے بعد کھیلنے کودنے یا سونے نہ دیں۔ کھانے کے درمیان پانی کا استعمال زیادہ نہ کریں۔ ڈانٹ ڈپٹ اور غصہ کرنے، پڑھنے لکھنے کے بوجھ سے بھی بچے بچنے کے لئے کبھی کبھی پیٹ میں درد کا بہانا کرسکتے ہیں۔ بچہ درد کب اور کیوں بول رہا ہے اس پر غور کریں اور اُسے دورکرنے کی تدبیرکریں اسے معمولی سمجھ کر یا بچے کا بہانا سمجھ کر لاپرواہی نہ کریں۔پیٹ کی سونوگرافی کی رپورٹس اور خون کے معائینہ کی رپورٹس کے لحاظ سے علاج کیا جائے ۔امراضِ معدہ کے تجربے کار و ماہرگیسٹرو انٹرولوجسٹ  اور بچوں کے ڈاکٹرپیڈیاٹریشین سے بھی ضرور کنسلٹ کریں۔

High Blood Pressure ضقط الدم قوی ‘ بلند فشارِ خون

blood-pressure

Dr.Munawer Fatima Afzal
Anam Clinic
Old Malakpet
Hyderabad.

High Blood Pressure/Hypertension

High pressure exist consistently on arteries 140/90 or higher is a major public health problem.
High blood pressure commonly known as a silent killer typically shows symptoms as :
Head ache ,nausea,vomitings,blurred vision,dizziness,palpitation,dyspnoea,epistaxis.
Continue reading High Blood Pressure ضقط الدم قوی ‘ بلند فشارِ خون

Diabetes Mellitus ———— Dr Munawer Fatima Afzal

main_symptoms_of_diabetes_opt
Diabetes Mellitus

Dr Munawer Fatima Afzal .
Anam Clinic
Malakpet,Hyderabad.
munawer.fazlullah@yahoo.com

Diabetes Mellitus commonly known as Diabetes, is the condition where the sugar level increases in the blood.It is due to either the pancreas not producing enough insulin or the cells of the body not responding properly to the insulin produced.
The most common type of Diabetes are :
Continue reading Diabetes Mellitus ———— Dr Munawer Fatima Afzal